ضلع اجین میں ایک ہی دن میں 2 سڑک حادثے رونما ہوئے جس میں کئی افراد جاں بحق ہوگئے۔
پہلا حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار میں سوار ایک ہی کنبے کے لوگ شادی میں شرکت کے لیے جارہے تھے اسی وقت ایک ڈمپر نے کار کو زبردست ٹکر ماری جس کے باعث 5 افراد موقع واردات پر ہی لقمہ اجل بن گئے جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کار میں سات افراد سوار تھے، مرنے والوں میں 4 برس کی بچی بھی شامل ہے۔
دوسرے حادثے میں کار اجین سے اندور کی جانب آرہی تھی جس میں چار افراد سوار تھے اسی وقت کار بے قابو ہو کر سڑکے کنارے لگی ریلنگ توڑتے ہوئے ندی میں جاگری جس میں 2 کی موت اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔
سبھی زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
پولیس نے دونوں حادثے میں مرنے والوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیج دیا اور معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔