پولیس ذرائع کے مطابق کل دو افراد اترپردیش سے غیر قانونی ہتھیاروں کا ذخیرہ لےکر مرینا کے مہواتھانہ علاقے میں بیچنے کے لیے لارہے تھے۔
اسی دوران اترپردیش کی سرحد سے متصل چمبل اسیدگھاٹ پر دونوں اسمگلروں ناہر سنگھ سکھبر اور روی تومر کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے تین پستول،سات دیسہ کٹے، ایک ادھیا اور کارتوس برآمد کئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم ناہر سنگھ پہلے بھی غیر قانونی ہتھیاروں کی اسمگلنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کیاگیاتھا۔پولیس ملزمین سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔