ETV Bharat / state

MP Road Accident بس اور موٹر سائیکل کے ٹکرانے سے دو لوگوں کی موت

author img

By

Published : Jun 12, 2023, 7:42 AM IST

مدھیہ پردیش کے ضلع سدھی میں سڑک حادثہ پیش آیا جس میں دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ بس اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکرانے سے پیش آیا۔ Road Accident in Sidhi

بس اور موٹر سائیکل کے ٹکرانے سے دو لوگوں کی موت

سدھی: مدھیہ پردیش میں ضلع سدھی کے مجھولی تھانہ کے تحت کرمائی گاؤں میں ایک موٹر سائیکل تیز رفتار بس کی زد میں آگئی۔ تصادم میں موٹر سائیکل پر سوار تین میں سے دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ حادثے سے مشتعل گاؤں والوں نے بس میں توڑ پھوڑ کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق بس مڑواس سے ریوا کی طرف جا رہی تھی۔ کرمائی گاؤں میں بیوہاری کی طرف سے آنے والی موٹر سائیکل سے تیز رفتار بس ٹکرا گئی۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار نند کمار سنگھ (30) اور منموہن سنگھ (22) کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ موٹر سائیکل میں پیچھے بیٹھی بھارتی سنگھ شدید زخمی ہو گئی۔ زخمی خاتون کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ اگر مجھولی تھانہ کی پولس وقت پر موقع پر نہیں پہنچتی تو گاؤں والوں کا غصہ اور بھی شدید ہو جاتا۔ فی الحال پولس نے بس کو قبضے میں لے کر تھانے میں بحفاظت کھڑی کردی ہے اور حادثہ کی چھان بین کی جارہی ہے۔ وہیں ریاست چھتیس گڑھ میں ضلع کونڈاگاؤں کے فرش گاؤں تھانہ علاقہ کے تحت گاؤں کونگوڑ کے نزدیک گزشتہ صبح ایک تیز رفتار پک اپ بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ اس حادثے میں ایک کمسن لڑکے کی موت ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی 9 افراد زخمی ہیں، جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Two Haj pilgrims دردناک سڑک حادثے میں دو عازمین حج کی موت

پولس ذرائع کے مطابق بارات میں شامل ہونے کے لیے کل 20 لوگ ضلع کے پریبن گاؤں سے پک اپ گاڑی میں ہچپائی جا رہے تھے۔ راستے میں ان کی گاڑی کونگوڑ کے نزدیک بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ اس حادثے میں جیون لال نیتم (13) کی موت ہوگئی۔ وہیں نو افراد زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے فرش گاؤں کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر پہنچایا گیا ہے۔ حادثے کے بعد پک اپ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پک اپ گاڑی چھینڈلی گاؤں کی بتائی جارہی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.