ETV Bharat / state

بھوپال: دو سگی بہنیں پانی میں ڈوبنے سے ہلاک - minor sisters drowned

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے کولار تھانہ علاقے میں دو بچیوں کے مورم کے کان میں بھرے پانی میں ڈوبنے سے موت ہوگئی۔

Two minor sisters have drowned in bhopal
بھوپال: دو سگی بہنیں پانی میں ڈوبنے سے ہلاک
author img

By

Published : Aug 5, 2020, 7:55 PM IST

پولس نے بتایا کہ سہاگ کالونی میں واقع مورم کان سے کل دیر رات پولس نے دو بچیوں کی لاش برآمد کی۔

ان کی شناخت منشو (12) اور سمن (09) کے طور پر ہوئی۔

دونوں سگی بہنیں تھیں جو گھرسے کھیلنے کے لئے مورم کے کان کی جانب گئی تھیں۔

شام کو ان کے گھر نہیں پہنچنے پر اس کی اطلاع پولس کو دی گئی۔

جس کے بعد پولس نے ان کی تلاش کی تو ان کے کپڑے کان کے نزدیک ملے۔

اس کے بعد پولس نے غوطہ خوروں کی مدد سے کان میں بچیوں کی تلاش کی جس کے کافی دیر بعد بچیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

پولس نے آج دونوں بچیوں کا پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں اہل خانہ کے حوالے کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:مدھیہ پردیش کے مشرقی حصے میں کچھ مقامات پر بارش

اس واقعہ کے سلسلے میں وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ٹوئٹ کرکے اپنے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو معصوم بیٹیوں کے ڈوبنے سے انتقال کی خبر سن کر دل بہت زیادہ دکھی ہے۔ ایشور سے معصوم بیٹیوں کی روح کو شانتی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.