چھترپور: ریاست مدھیہ پردیش کے چھتر پور ضلع کی بکسوہا تحصیل کے تحت گاؤں پالی میں آسمانی بجلی گرنے سے دو لوگوں کی موت ہو گئی اور چھ دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ ان میں سے چار کو علاج کے لیے دموہ کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق چھتر پور ضلع کی بکسوہا تحصیل کے تحت گاؤں پلی میں محکمہ جنگلات کی جانب سے شجرکاری کا کام کیا جا رہا ہے۔ اس شجرکاری کے کام میں محکمہ جنگلات کے ملازمین اور مزدور وہاں موجود تھے۔ تبھی کل شام اچانک تیز بارش کے ساتھ بجلی گرنے سے مزدور اور ملازمین وہاں کھڑی ٹرالی کے نیچے گھس گئے۔ اس دوران ٹرالی کے اوپر اچانک آسمانی بجلی گرنے سے وہاں موجود مزدور اور ملازمین شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر دموہ کے ضلع اسپتال لایا گیا۔
وہیں پالی کے رہنے والے گڈو یادو (25) اور بابو سنگھ (25) کی علاج کے دوران موت ہوگئی، جب کہ چھ دیگر جھلس گئے، جن میں سے چار کو دموہ کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل مدھیہ پردیش کے کٹنی ضلع میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک نابالغ کی موت ہو گئی۔ وہیں آٹھ افراد زخمی ہوئے۔ جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ سب کھیت میں کام کر رہے تھے، تبھی آسمانی بجلی گر گئی۔ کھڈولا گاؤں کے سنگھ خاندان کے 15 سالہ ابھیشیک سنگھ کی موت ہوگئی، جب کہ 60 سالہ سردار سنگھ، رکمنی سنگھ، گوری سنگھ، کھلونا بائی، پان بائی اور وہاں موجود دیگر دو نابالغ لڑکیاں بری طرح زخمی ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: Lightning in Odisha اڈیشہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک کنبہ کے تین افراد جھلسے
یو این آئی