ETV Bharat / state

کار کے نہر میں گرنے سے دو افراد ہلاک

author img

By

Published : Jan 31, 2020, 11:47 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 3:38 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع مرینا میں ایک بے قابو کار کے نہر میں گرنے سے دو افراد کی ڈوبنے سے موت ہوگئی جبکہ ایک شخص نے کار سے کود کر اپنی جان بچائی۔

کار کے نہر میں گرنے سے دو افراد کی موت
کار کے نہر میں گرنے سے دو افراد کی موت

پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کے گوپال پورا کے رہنے والے آکاش سکروار(40) اپنے دوستوں شلیندر بھدوریا (36) اور ہری اوم راٹھور کے ساتھ کل دیر شام گرام بہرارے سے ایک مذہبی پروگرام میں شامل ہونے کے بعد کار سے مرینا لوٹ رہے تھے، تبھی اچانک کار بے قابو ہو کر گرام سکرودا کے نزدیک امباہ برانچ نہر میں گر گئی نہر میں پانی کا بہاؤ تیز تھا،جس سے کار الٹ گئی۔

کار کے نہر میں گرنے سے دو افراد کی موت
کار کے نہر میں گرنے سے دو افراد کی موت

حادثے کی وجہ سے پانی میں ڈوبنے سے آکاش اور شیلیندر کی موت ہوگئی جبکہ کار کے نہر میں گرنےسے پہلے ایک دیگر دوست ہری اوم راٹھور کار کا دروازہ کھول کر نیچے کود گیا جس سے وہ بھی زخمی ہوگیا۔

کار کے نہر میں گرتے دیکھ کر گاؤں والوں نے رسی کی مدد سے کار کو نہر کے کنارے لگایا اور کار کا دروازہ کھول کر اس میں پھسے لوگوں کو باہر نکالا اور اسپتال لے گئے جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

زخمی ہری اوم راٹھور کو مرہم پٹی کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ ہلاک شدگان دونوں افراد پراپرٹی کا کاروبار کرتے تھے۔ پولیس نے ہلاک شدگان کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد آج ان کی لاشیں گھروالوں کے سپرد کردی ہیں۔ پولیس حادثے کی وجہ کی جانچ کررہی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 3:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.