ETV Bharat / state

بھوپال: دو روزہ شامِ موسیقی کا پرشکوہ انعقاد

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی اور محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام 'تلاش جوہر' پروگرام کے تحت دوسرے اجلاس میں شام موسیقی کا اہتمام کیا گیا۔

music evening
music evening
author img

By

Published : Mar 23, 2021, 9:51 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں اردو اکیڈمی اور محکمہ ثقافت کے زیراہتمام 23 اور 24 مارچ کو دو روزہ 'تلاش جوہر' پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کے پہلے اجلاس میں بڑی تعداد میں نئے شعراء نے مشاعرے میں حصہ لیا۔

شامِ موسیقی

اس پروگرام کے دوسرے اجلاس میں شامِ موسیقی کے تحت سلیم اللہ والے نے اپنا کلام پیش کیا۔ انہوں نے شاعر مشرق سر ڈاکٹر علامہ اقبالؒ کا ترانہ 'سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا' سے پروگرام کی ابتدا کی۔

سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا

ہم بلبلیں ہیں اس کی یہ گلستاں ہمارا

غربت میں ہوں اگر ہم رہتا ہے دل وطن میں

سمجھو وہیں ہمیں بھی دل ہو جہاں ہمارا

پربت وہ سب سے اونچا ہمسایہ آسماں کا

وہ سنتری ہمارا وہ پاسباں ہمارا

گودی میں کھیلتی ہیں اس کی ہزاروں ندیاں

گلشن ہے جن کے دم سے رشک جہاں ہمارا

اے آب رود گنگا وہ دن ہے یاد تجھ کو

اترا ترے کنارے جب کارواں ہمارا

مذہب نہیں سکھاتا آپس میں بیر رکھنا

ہندی ہیں ہم وطن ہیں ہندوستاں ہمارا

یونان و مصر و روم سب مٹ گئے جہاں سے

اب تک مگر ہے باقی نام و نشاں ہمارا

کچھ بات ہے کہ ہستی مٹتی نہیں ہماری

صدیوں رہا ہے دشمن دور زماں ہمارا

سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا

ہم بلبلیں ہیں اس کی یہ گلستاں ہمارا

اس کے علاوہ گلوکار سلیم اللہ نے بھوپال کے شعراء کا کلام بھی اپنی موسیقی کے ذریعے پیش کرکے داد و تحسین حاصل کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.