ETV Bharat / state

اندور: سبزی فروش کو زدوکوب کرنے کے الزام میں دو پولیس اہلکار معطل

author img

By

Published : Jun 13, 2021, 8:43 AM IST

اندور پولیس نے شہر کے چندن نگر پولیس اسٹیشن کے دو پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ہے اور ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی ہے، ان پر چوری کے معاملے کی تحقیقات کے دوران ایک سبزی فروش کو زدوکوب کرنے کا الزام ہے۔

سبزی فروش کو زدوکوب
سبزی فروش کو زدوکوب

ریاست مدھیہ پردیش میں اندور پولیس نے مبینہ چوری کے مقدمے کی تحقیقات کے دوران سبزی فروش کو زدوکوب کرنے کے الزام میں شہر کے چندن نگر پولیس اسٹیشن کے دو پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔ ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

سبزی فروش اجے گنوانے نے بتایا کہ اسکو بے رحمی سے مارا پیٹا گیا جس کے سبب اس کے جسم پر ابھی بھی چوٹ کے نشانات موجود ہیں۔ گنوانے نے کہا کہ 4 جون کو چندن نگر پولیس اسٹیشن کے دو پولیس اہلکار اسے سرپور تالاب میں لے گئے اور چار ماہ قبل پیش آنے والے چوری کے الزام میں پلاسٹک کے پائپ اور لاٹھیوں سے مارا پیٹا۔

گنوانے نے میڈیا کو بتایا کہ وہ 5 جون کو مجھے پولیس اسٹیشن لے گئے اور وہاں باندھ کر بے رحمی سے پیٹا، انہوں نے مزید کہا کہ جب میں نے پانی مانگا تو انہوں نے مجھے گندا پانی پینے کے لئے دیا اور میرے ہاتھوں کو بھی روندا، گنوانے نے کہا کہ انہوں نے مجھے اتنا مارا پیٹا کی ایک ہفتہ بعد بھی زخم ٹھیک نہیں ہوا۔

ایس پی مہیش چند جین نے بتایا کہ دونوں پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چندن نگر پولیس اسٹیشن کے دو پولیس اہلکاروں نے چوری سے متعلق ایک معاملے میں پوچھ گچھ کے دوران ایک سبزی فروش کو پیٹا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.