بھوپال: مدھیہ پردیش میں آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں او بی سی ریزرویشن کے بغیر انتخابات کرانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سیاسی گھماسان جاری ہے۔ دونوں سیاسی جماعتیں او بی سی ووٹرز کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے ایک دوسرے پر حملہ آور ہیں۔ Notify local elections in MP without OBC quota
سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے عدالت کے فیصلے کو باریکی سے مطالعہ کرنے اور ریویو پٹیشن دائر کرنے کا جہاں اعلان کیا، وہیں کانگریس نے سپریم کورٹ کے ذریعہ اوبی سی ریزرویشن کے بغیر بلدیاتی انتخاب کرانے کے فیصلہ کو حکومت کی ناکامی قرار دیا۔
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے بلدیاتی انتخابات میں اوبی سی ریزرویشن کے بغیر انتخابات کرانے کے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ابھی آیا ہے، فیصلہ کا ابھی ہم نے باریک بینی سے مطالعہ نہیں کیا ہے۔ لیکن اوبی سی ریزرویشن کے ساتھ ہی بلدیاتی انتخاب ہوں، اس کے لئے ریویو پٹیشن ہم دائر کریں گے۔ Notify local elections in MP without OBC quota
مزید پڑھیں:
وہی مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس کی ریاستی یونٹ کے صدر کمل ناتھ نے آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 27 فیصد ٹکٹ پسماندہ طبقہ کے امیدواروں کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت سے کوئی امید نہیں ہے، کمل ناتھ نے الزام لگایا کی بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت نے دو سال تک کوئی کوشش نہیں کی، کوئی قانون نہیں لائی، او بی سی ریزرویشن کا فائدہ دینے کے لئے آئین میں ترمیم کی جاسکتی تھی لیکن حکومت نے کوئی کارروائی نہیں کی اس لئے سپریم کورٹ نے ایسا فیصلہ دیا ہے۔ Notify local elections in MP without OBC quota