ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے فتح گڑھ امام باڑے میں شہیدان کربلا کو بھوپال کے شاعر ثروت زیدی نے اپنے کلام کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا۔
گنگا و جمن ملی تو کہیں نرمدا ملی
ساحل پہ اہل حق کی سبیل وفا ملی
ثروت غم حسین سے ناطہ اٹوٹ ہے
بھارت کی ہر ندی پہ ہمیں کربلا ملی
کربلا والوں کے غمخوار عزادار ہیں ہم
ہم یہ کہتے ہیں عزادار عزادار ہیں ہم
ہم بھی انکار کیا کرتے ہیں ظالم کا سدا
ہم بھی کرتے ہیں یہ اقرار عزادار ہیں ہم
ہائے عباس کے بازو کا قلم ہو جانا
سب نے لکھا ہے وفادار عزادار ہیں ہم
ظالم کے شہر میں چھینی ہیں ردائیں سر سے
دیکھ لو کوچہ و بازار عزادار ہیں ہم
اشک بہتے ہیں کبھی آہ نکل جاتی ہے
رنج و غم کی ہے یہ تکرار عزادار ہیں ہم
ہم نے کندھے پر اٹھایا ہے علمِ جرأت کا
صاحبِ عزم و علمدار عزادار ہیں ہم
صبر کا قافلہ آنکھوں میں بسا رہتا ہے
دیکھیے عابد بیمار عزادار ہیں ہم
کربلا کتنے کناروں پہ لکھی ہے ثروت
ہر ندی کہتی ہے سو بار عزادار ہیں ہم
یہ بھی پڑھیں: ایک شاعر: وقار بارہ بنکوی سے خصوصی بات چیت
کرناٹک میں محرم اور گنیش چترتھی کے دوران جلوسوں پر پابندی عائد