بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش حکومت نے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) کے نو افسران کے تبادلے کر کے ان کی نئی تعیناتی کے احکامات جاری کیے ہیں۔ سرکاری معلومات کے مطابق کل دیر رات جاری کردہ ہدایت کے تحت سندیپ کمار ماکن ایڈیشنل سکریٹری مدھیہ پردیش حکومت، اسپورٹس اور یوتھ ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کا تبادلہ کر کے انہیں دتیا کا نیا کلکٹر بنایا گیا ہے۔ دتیا کلکٹر سنجے کمار کو شیوپور کے کلکٹر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اودھیش شرما ایڈیشنل کمشنر، اربن ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈیولپمنٹ حکومت مدھیہ پردیش کو ٹکٹم گڑھ کا کلکٹر بنایا گیا ہے۔
وہیں ٹکٹم گڑھ کلکٹر سبھاش کمار دویدی کو اشوک نگر کلکٹر کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اوما مہیشوری آر کلکٹر اشوک نگر کو ڈپٹی سکریٹری مدھیہ پردیش حکومت بنایا گیا ہے۔ شیوم ورما کلکٹر شیوپور کو ڈپٹی سکریٹریمدھیہ پردیش حکومت کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔وہیں علیراج پور کے کلکٹر راگھویندر سنگھ کو آگرمالوا کا نیا کلکٹر بنایا گیا ہے۔ کیلاش وانکھیڑے کلکٹر آگرمالوا کو ڈپٹی سکریٹری مدھیہ پردیش حکومت کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اسی طرح ابھے اروند بیڈیکر ایڈیشنل کلکٹر اندور کو علی راج پور کا کلکٹر بنایا گیا ہے۔ مدھیہ پردیش میں دتیا کلکٹر سنجے کمار کو 12 نومبر 2020 کو، پنا کلکٹر سنجے کمار مشرا کو 22 اگست 2020 کو، ٹیکم گڑھ کے کلکٹر سبھاش کمار دویدی کو 16 جون 2020 سے تعینات کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Bhopal Collector Transfer بھوپال سمیت سات اضلاع کے کلکٹروں کے تبادلے
یو این آئی