ETV Bharat / state

Bhopal Collector Transfer بھوپال سمیت سات اضلاع کے کلکٹروں کے تبادلے - ایم پی میں کلکٹروں کا تبادلہ

مدھیہ پردیش حکومت نے 17 آئی اے ایس افسران کا تبادلہ کیا ہے۔ اس میں راجدھانی بھوپال سمیت 7 اضلاع کے کلکٹر تبدیل کیے گئے ہیں۔ وہیں 25 مارچ کو 75 آئی پی ایس افسران کا تبادلہ کیا گیا تھا۔ Transfer of Collectors in MP

بھوپال سمیت سات اضلاع کے کلکٹروں کے تبادلے

author img

By

Published : Apr 4, 2023, 9:35 AM IST

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش حکومت نے دیر رات انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) کے 17 افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کیے، جن میں بھوپال سمیت سات اضلاع کے کلکٹر بھی شامل ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بھوپال کلکٹر اویناش لاوانیا کو مدھیہ پردیش جل نگم بھوپال کا منیجنگ ڈائریکٹر بنایا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے ایڈیشنل سکریٹری کوشلندر وکرم سنگھ کو بھوپال کلکٹر تعینات کیا گیا ہے۔ ریوا کلکٹر منوج پشپ کو محکمہ خواتین اور بچوں کی ترقی میں ڈپٹی سکریٹری کے عہدے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ شاجاپور کلکٹر دنیش جین کو نیمچ ضلع میں اسی عہدے پر بھیجا گیا ہے۔ اندور میونسپل کارپوریشن کمشنر محترمہ پرتیبھا پال کو ریوا کلکٹر تعینات کیا گیا ہے۔ منڈلا کلکٹر محترمہ ہرشیکا سنگھ کو اندور میونسپل کارپوریشن کمشنر بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Transfer Of JKAS Officers جموں و کشمیر میں چار افسران کے تبادلے اور تقرریاں

وہیں جھابوا کلکٹر محترمہ رجنی سنگھ کوکمرشل ٹیکس اندور میں ایڈیشنل کمشنر اور نیمچ کلکٹر مینک اگروال کو دموہ کلکٹر کے طور پر تبادلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ دن پہلے 75 آئی پی ایس افسران کا تبادلہ کیا گیا تھا۔ محکمہ داخلہ نے 75 آئی پی ایس افسران کے تبادلوں کی فہرست جاری کی۔ اس تبادلے میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس، ایڈیشنل کمشنر آف پولیس، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ڈپٹی کمشنر آف پولیس، اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی سطح کے افسران کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ اس میں 21 اضلاع کے ایس پیز شامل ہیں۔ اس میں پولیس کمشنر کے بعد ایڈیشنل پولیس کمشنر سچن اتلکر کو چھندواڑہ میں ڈی آئی جی تعینات کیا گیا ہے اور ان کی جگہ بالاگھاٹ کے ڈی آئی جی انوراگ شرما کو شہر میں ایڈیشنل پولیس کمشنر کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ایم پی میں اسمبلی انتخابات سے پہلے اسے پولیس کی ایک بڑی انتظامی سرجری قرار دیا جا رہا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.