ETV Bharat / state

مزدوروں کو لےکراسپیشل ٹرین بھوپال پہنچی

گزشتہ شب ضلع ناسک میں پھنسے 300 سے زائد مزدوروں کو ان کے آبائی وطن مدھیہ پردیش بذریعہ خصوصی ٹرین روانہ کیا گیا تھا۔

اسپیشل ٹرین آج بھوپال پہنچی
اسپیشل ٹرین آج بھوپال پہنچی
author img

By

Published : May 2, 2020, 1:09 PM IST

جمعہ کی شب میں نو بجے مہاراشٹر کے ضلع ناسک سے یہ ٹرین چلائی گئی تھی اور آج صبح یہ نان سٹاپ ٹرین اپنے مقام پر پہنچی، اس ٹرین میں 315 مزدور سوار تھے جن کا تعلق ریاست کے مختلف علاقوں سے تھا۔

بھوپال ضلع انتظامیہ نے بتایا کہ گزشتہ شب ناسک سے چلائی گئی خصوصی ٹرین آج صبح بھوپال کے مضافات میں واقع مِسرود ریلوے اسٹیشن پہنچی۔ اسٹیشن پہنچے ان تمام مزدوروں کی اسکریننگ کی جارہی ہے اس کے بعد انھیں ان کے گھر بسوں کے ذریعے روانہ کردیا جائے گا۔

ان مزدوروں کو ان کے گھر پہنچانے کے لیے 15 خصوصی بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مزدروں کو ان کے آبائی وطن واپس بھیجنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کے بعد بھوپال آنے والی یہ پہلی ٹرین ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.