ETV Bharat / state

اندور میں کورونا متاثر مریضوں کی مجموعی تعداد6709 ہوئی

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے 153 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

اندور میں کورونا متاثر مریضوں کی مجموعی تعداد6709 ہوئی
اندور میں کورونا متاثر مریضوں کی مجموعی تعداد6709 ہوئی
author img

By

Published : Jul 25, 2020, 4:04 PM IST

صوبے کا تجارتی دارالحکومت کہا جانے والا شہر اندور میں روز بروز کورونا کے نئے مریض سامنے آرہے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں 153 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔وہیں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 303 ہوگئی ہے۔

کورونا بلیٹن کے مطابق شہر میں 1563 لوگوں کے نمونے لیے گئے تھے، جس میں سے 153 کی رپورٹ مثبت آئی ہے، جبکہ 1399 لوگوں کی رپورٹ منفی آئی ہے۔وہیں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 303 ہوگی ہے اور تقریبا 54 کورونا مریض صحتیاب ہوکر واپس اسپتال سے گھر بھی لوٹ آئے ہیں۔

اب اندور میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد6709 ہوگی وہیں 803 مریضوں کا اسپتالوں میں کورونا کا علاج بھی چل رہا ہے ۔

واضح رہے کہ اندور ضلع میں اب ایک لاکھ 28 ہزا 422 کورونا متاثر مریضوں کی جانچ کی جا چکی ہے ،جس میں سے 6709 کورونا کے مثبت مریض سامنے آئے ہیں۔ وہیں اس مہلک بیماری سے 4603 مریض شفایاب ہو کر اسپتالوں سے گھر بھی لوٹے ہیں۔ اس کے علاوہ کورونا مہلک بیماری سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 303 تک پہنچ گئی ہے۔

بلکہ کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے انتظامیہ اور محکمہ صحت کا عملہ ہر ممکن کوشش کر رہا ہے وہ لوگوں کو سماجی فاصلہ اور ضروری کام ہو تو گھر سے باہر نکلنے کی ہدایت پر بھی عمل کرنے کی گزارش کر رہے ہیں ۔اس کے باوجود کورونا مریضوں کی تعداد میں دن با دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.