بھوپال: مدھیہ پردیش کی وزراء کونسل نے ریاست کے تمام سرکاری ہائر سیکنڈری اسکولوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کو ای اسکوٹیز دینے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر داخلہ اور ریاستی حکومت کے ترجمان ڈاکٹر نروتم مشرا نے کابینہ کی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ حکومت ریاست کے 9,000 طلباء کو ای اسکوٹیز دے گی۔ یہ ان طلباء کو دی جائے گی جنہوں نے ریاست کے تمام سرکاری ہائر سیکنڈری اسکولوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ جن علاقوں میں ای اسکوٹیز دستیاب نہیں ہیں، وہاں ان ہونہار بچوں کو اسکوٹیز فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں منتقلی 15 سے 30 جون تک کھولی گئیں ہیں۔
وزیر ڈاکٹر مشرا نے کہا کہ کوآپریٹو پالیسی کو کابینہ سے منظوری مل گئی ہے۔ مدھیہ پردیش ایسا کرنے والی ملک کی پہلی ریاست بن گیا ہے۔ یہ کوآپریٹو پالیسی ریاست میں کوآپریٹیو کو ایک عوامی تحریک بنانے کی راہ ہموار کرے گی۔ اس کے ذریعے نئے علاقوں میں کمیٹیاں بنائی جائیں گی اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایس سی/ایس ٹی کے لئے اسکالرشپ کے لئے آمدنی کی حد کو 6 لاکھ سے بڑھا کر 8 لاکھ روپے کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی گئی ہے۔ 29 نئی گروپ نل جل یوجناکو منظوری دی گئی ہے۔ اومکاریشور فلوٹنگ سولر پروجیکٹ کے لیے ادائیگی کے تحفظ کی ضمانت دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Bihar Matric Topper List بہار میں دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان، محمد رومان کو اول مقام حاصل
یو این آئی