ETV Bharat / state

Swami Vivekananda Birth Anniversary شیو راج سنگھ چوہان سمیت اعلیٰ رہنماؤں نے وویکانند کو خراج عقیدت پیش کیا

author img

By

Published : Jan 12, 2023, 5:14 PM IST

وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے سوامی وویکانند کی سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اس کے علاوہ بی جے پی صدر وشنو دت شرما سمیت دیگر عوامی نمائندوں نے بھی انھیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ Swami Vivekananda Birth Anniversary

Etv Bharat
Etv Bharat

بھوپال: نوجوانوں کے لئے مشعل راہ سوامی وویکانند کی سالگرہ پر (قومی یوتھ ڈے)پر آج مختلف لیڈروں نے ان کو یاد کرتے ہوئے انھیں سلام کیا۔ گورنر منگو بھائی پٹیل نے ٹوئیٹ کے ذریعے لکھا ہے، 'سوامی وویکانند جی کی سالگرہ پر انھیں خراج عقیدت اور ملک کے تمام نوجوانوں کو قومی یوتھ ڈے کے موقع پر دلی مبارکباد۔' وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے ٹوئیٹ میں کہا ہے،”عہدکاعلمبردار،عظیم مفکراور نوجوانوں کیلئے مشعل راہ سوامی وویکانند جی کی سالگرہ پران کو خراج عقیدت اور ملک کے تمام نوجوان طاقت کوقومی یوتھ ڈے کی دلی مبارکباد۔سوامی جی کی تعلیمات اور متاثر کن خیالات ہمیشہ ہمیں راستہ دکھاتے رہیں گے۔' ریاستی کابینہ کے ارکان کے علاوہ بی جے پی صدر وشنو دت شرما، تنظیم کے جنرل سکریٹری ہیتانند، ریاستی بی جے پی کے میڈیا انچارج لوکیندر پاراشراور دیگر عوامی نمائندوں نے بھی سوامی وویکانندکو یاد کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں نے بھی سوامیوویکانند کے کاموں کو یاد ہے۔

وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی سوامی وویکانند کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا 'سوامی وویکانند کو ان کے یوم پیدائش پر نمن، ان کی زندگی ہمیشہ حب الوطنی، روحانیت اور محنت کی تحریک دیتی ہے۔ ان کے عظیم افکار اور نظریات اہل وطن کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ سوامی وویکانند 12 جنوری 1863 کو مغربی بنگال کولکاتا میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1893 میں امریکہ کے شکاگو میں منعقدہ عالمی مذہب کی جنرل اسمبلی میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے اپنے گرو رام کرشن پرم ہنس کی یاد میں رام کرشن مشن قائم کیا۔ ان کے یوم پیدائش کو ملک میں نوجوانوں کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Swami Vivekananda Birth Anniversary وزیراعظم مودی نے سوامی وویکانند کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.