بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے بتایا کہ سنیچر کی صبح گنا ضلع میں شرپسندوں کی فائرنگ میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ ریاستی دارالحکومت سے تقریباً 160 کلومیٹر دور ارون پولیس اسٹیشن حدود میں صبح 3 بجے کے قریب پیش آیا جب پولیس اہلکار شرپسندوں کو پکڑنے کے لیے گئے تھے۔ پولیس کو کچھ شرپسندوں کی موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی تھی جس کے بعد، پولیس کی ایک ٹیم گنا ضلع کے ارون پولیس اسٹیشن حدود میں واقع مقام پر پہنچی۔ جب پولیس اہلکاروں نے انہیں چاروں طرف سے گھیر لیا تو شرپسندوں نے ٹیم پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجہ میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ "Following a tip-off about the presence of some miscreants, a police team reached the spot located under Aron police station in Guna district.
ذرائع نے بتایا کہ کچھ شرپسندوں کے ہاتھوں نایاب نسل کے چار ہرنوں کو مارے جانے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس ٹیم موقع پر پہنچی تھی۔ مشرا نے بتایا کہ فائرنگ میں پولس سب انسپکٹر راجکمار جاٹو اور دو کانسٹیبل نلیش بھارگو اور سانتارام مینا ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ افسوسناک اور دل دہلادینے والا ہے۔ مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تازہ تفصیلات کا انتظار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
دریں اثنا، وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے واقعہ کے بعد اپنی رہائش گاہ پر صبح 9.30 بجے ایک اعلیٰ سطحی ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔ وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اجلاس میں ڈی جی پی، وزیر داخلہ، پولیس کے سینیئر افسران، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔