ETV Bharat / state

Bhopal Tanker Fire بھوپال ٹینکر آتشزدگی واقعے میں اب تک تین لوگوں کی موت - بھوپال ٹینکر حادثے میں کُل اموات

بھوپال میں بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ کے ڈپو میں ٹینکر میں پٹرول بھرنے کے دوران آگ لگ گئی جس میں اب تک تین افراد کی موت ہو چکی ہے۔ Bhopal Tanker Fire Incident

بھوپال ٹینکر آتشزدگی واقعہ میں اب تک تین کی موت

author img

By

Published : Oct 29, 2022, 8:53 AM IST

Updated : Oct 29, 2022, 9:08 AM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں بھارت پیٹرورلیم کارپوریشن لیمیٹیڈ (بی پی سی ایل) کے ڈپو میں ٹینکر میں پیٹرول بھرنے کے درمیان آگ لگنے کے حادثے میں سات دن بعد ایک اور زخمی نے دم توڑ دیا۔ اس کے بعد ا س حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔ کجھوری پولیس ذرائع کے مطابق بکانیا میں واقع ڈپو میں آگ لگنے کے حادثے کے بعد ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج آج صبح ونود نے آخری سانس لی۔ اس سے پہلے سلمان اورشانو نام کے دو لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ اس حادثے میں اب تک تین لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ Total Deaths of Bhopal tanker fire Incident

یہ بھی پڑھیں: Bhopal Tanker Fire بھوپال ٹینکر آتشزدگی واقعہ، اب تک دو افراد ہلاک

ذرائع کے مطابق گزشتہ جمعہ کوڈپو میں ایک ٹینکربھرنے کے درمیا ن آگ لگ گئی تھی۔ اس وجہ سے وہاں موجود سات لوگ جھلس گئے۔ ان میں ملازمین، ٹینکر ڈرائیور اورآپریٹر شامل تھے۔ سبھی زخمیوں کو یہاں ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ان میں شانو اور سلمان کی حالت سنگین تھی۔فلنگ پوائنٹ پر ٹینکر میں ایندھن بھرتے وقت اچانک دھماکہ ہونے سے آگ لگی تھی۔گاندھی نگر اور بیراگڑھ سے فائر بریگیڈ گایوں نے موقع پر پہنچ کرآگ پر قابو پایا تھا۔

یو این آئی

Last Updated : Oct 29, 2022, 9:08 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.