چھندواڑہ: ریاست مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ ضلع ہیڈکوارٹر کے نزدیک چندن گاؤں میں ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل پر سوار دو لوگوں اور ایک پیدل چلنے والے شخص کو کچلنے کے بعد ایک کار کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں تین افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کوتوالی تھانہ علاقہ کے چندن گاوں کے قریب کل دیر رات ریت سے بھرا ایک ڈمپر ڈیوائیڈر توڑتے ہوئے دوسری طرف جارہے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد اور پیدل جارہے ایک شخص کو کچلنے کے بعد کچھ فاصلے پر کار سے ٹکراگیا۔ Car hit by dumper in Chhindwara
حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد اور ایک راہگیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ کار میں سوار تین افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت سنجے (35)، رام لکھن (32) اور ارجن (18) کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Basti Road Accident بستی میں سڑک حادثہ، تین کی موت، چار زخمی
یو این آئی