ETV Bharat / state

Harda Road Accident ٹرک اور موٹر سائیکل کی ٹکر، تین افراد ہلاک - Harda Road Accident

مدھیہ پردیش کے ہردا ضلع کے ٹمرنی تحصیل ہیڈ کوارٹر میں آج لوہے کی سلاخوں سے لدے ٹرک اور ایک موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ٹرک ڈرائیور نتیش مینا (30) ساکن برکھیڑی (ضلع بھوپال)، کلینر ابھیشیک (28) نصراللہ گنج (ضلع سیہور) اور بائک سوار لڑکی سرسوتی (17) سیونی مالوا (ضلع نرمداپورم) کے طور پر ہوئی ہے۔Road Accident In Harda

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 14, 2022, 10:35 PM IST

ہردا: مدھیہ پردیش کے ہردا ضلع کے ٹمرنی تحصیل ہیڈکوارٹر میں آج لوہے کی سلاخوں سے لدے ٹرک اور ایک موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر میں تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہردا ضلع کے تحصیل ہیڈکوارٹر ٹمرنی میں اندور-بیتول قومی شاہراہ پر لوہے سے بھرا ٹرک ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا کر الٹ گیا۔ حادثے میں ٹرک کے ڈرائیور اور کلینر سمیت موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھی ایک لڑکی کی موت ہوگئی جبکہ موٹرسائیکل چلانے والے کا بھائی شدید طور پر زخمی ہوگیا۔Harda Road Accident

پولیس ذرائع نے بتایا کہ جب ٹرک الٹ گیا تو ٹرک پر رکھی سلاخیں سڑک پر پھیل گئیں، جس کے باعث ٹرک میں دبے ڈرائیور اور کلینر دونوں کی لاشوں کو کرین اور جے سی بی کی مدد سے باہر نکالا گیا۔ اس حادثے میں ٹرک ڈرائیور نتیش مینا (30) ساکن برکھیڑی (ضلع بھوپال)، کلینر ابھیشیک (28) نصراللہ گنج (ضلع سیہور) اور بائک سوار لڑکی سرسوتی (17) سیونی مالوا (ضلع نرمداپورم) کی موت ہوگئی۔ دوسری جانب متوفی لڑکی کا بھائی انکول شدید زخمی ہے اور اسے علاج کے لیے بھوپال بھیجا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Saran Road Accident سارن سڑک حادثے میں تین افراد کی موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.