کورونا سے تحفظ کے لیے صوبے میں اتوار کی صبح سے ہی مکمل طور پر پابندی عائد کی جائے گی تاکہ اس وبا سے نجات مل سکیں۔ اس کے ساتھ ہی صوبے کی سرحدوں پر ہر آنے جانے والے کی اسکریننگ کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ صوبوں میں کورونا کی صورتحال بدتر ہو رہی ہے اس سے بچنے کے لیے اس طرح کے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ صوبے کا صنعتی شہر اندور کورونا کا مرکز بن گیا ہے اور یہاں سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔