اندور پردیسی پورا تھانہ علاقے میں سونا چاندی کی دکان میں ایک شاطر چور نے دکاندار کو اپنی باتوں میں الجھا کر سونے کے 45 پینڈل پر ہاتھ صاف کر دیا اور دکاندار کو پتہ بھی نہیں چلا۔
انکور جیولرز نامی دکان پر ایک شخص آیا اور سونے کے پینڈل دکھانے کا مطالبہ کیا جب دکاندار نے دکھانا شروع کیے تو چور نے اپنی باتوں میں الجھا کر پینڈل کی تھیلی اپنی جیب میں رکھ لی اور وہاں سے چلا گیا۔ یہ واقعہ گزشتہ ماہ کا ہے۔
دکاندار کو تب پتہ چلا جب پینڈل کم دکھائی دیے اور جب دکاندار نے سی سی ٹی کیمرہ کو ریوائنڈ کرکے دیکھا تو چور کی چالاکی سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے چور کی تلاش شروع کر دی ہے۔
اندور پولیس نے اس سے قبل بھی چوروں کو پکڑنے کے لیے ایک بڑی مہم چلائی تھی اور مخبر کی اطلاع پر ایسے شاطر چوروں کو گرفتار کیا تھا جو دن دہاڑے چوریاں کرتے تھے اور ان کے قبضے سے آٹھ لاکھ کے سونے چاندی کے زیورات بھی برآمد کیے تھے۔