کھرگون: مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع میں بڑواہ کے قریب کاٹ کوٹ روڈ پر واقع ایک پٹرول پمپ سے دو نامعلوم افراد نے کیشیئر کو دھوکہ دے کر 2 لاکھ روپے سے زیادہ کی چوری کر لی۔ بڑواہ اسٹیشن انچارج جگدیش گوئل نے بتایا کہ یہاں سے تقریباً 4 کلومیٹر دور انشیکا فیول اسٹیشن میں کل رات دو نامعلوم بدمعاشوں نے کیشیئر سے 2.15 لاکھ روپے کی چوری کر لی۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ملزمان نے ایک لیٹر تیل خریدنے کے بعد 2000 روپے کا نوٹ دیا تھا، جس پر کیشیئر نتن صراف نے کہا کہ زیادہ سامان لینے پرہی 2000 کا نوٹ چلے گا۔ اس کے بعد اس نے کچھ رقم ملزمان کو واپس کردی اور وہ چلے گئے۔ کچھ دیر بعد دونوں ملزمان آئے اور کیشئر سے 5 لیٹر تیل مانگا جس پر کیشئر اپنے کیبن سے باہر نکل کر تیل کا ڈبہ دینے چلا گیا۔ اسی دوران دوسرا ملزم کیشئر کی کرسی پر آرام سے بیٹھ گیا اوراس نے دراز میں رکھی مذکورہ رقم نکال لی۔
بعد میں جب کیشئر کو اس واقعہ کا علم ہوا تو اس نے تقریباً 30 8:بجے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں واقعے کی تصدیق کے بعد تفتیش شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ جودھپور ضلع میں 29 مئی کو چوروں نے گھوڑوں کا چوک علاقے میں پورشوتم سونی اور نورتنا سونی کی دکان کو لوٹ لیا تھا۔ چور یہاں سے ایک کلو 91 گرام اور 31 ملی گرام سونے کے زیورات لے گئے۔ یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا، جس میں چور شیشے کا دروازہ توڑ کر واردات کرتے نظر آ رہے۔ پولیس نے 24 گھنٹے کے اندر ہی اجمیر سے زیورات چور کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: Theft At Closed Factory بند کمپنیوں میں چوری کرنے والے چور گرفتار
یو این آئی