ETV Bharat / state

Independence Day 2023 ترنگا حب الوطنی، ترقی اور عزت نفس کی علامت - tringa rallies in the country

ملک بھر میں گذشتہ روز 77 ویں یوم آزادی کے موقع جشن منایا گیا اس دوران مختلف ریلیاں اور پروگرامس بھی منعقد کیے گئے تھے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 16, 2023, 12:37 PM IST

Updated : Aug 16, 2023, 2:23 PM IST

ترنگا حب الوطنی، ترقی اور عزت نفس کی علامت

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ یوم آزادی صرف ایک سرکاری پروگرام نہیں ہے، اسے عوام کا پروگرام بننا چاہیے، اس کے لیے 15 اگست کو ہر گھر پر ترنگا لہرایا جانا چاہیے۔ انہوں نے شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی پانچ عہد کا حلف لینے کی اپیل کی۔ ترنگا جھنڈا حب الوطنی، ترقی اور ہماری عزت نفس کی علامت ہے۔ وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بھوپال میں یوم آزادی کے موقع پر آج ترنگا یاترا کے بعد ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔

اس سے پہلے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بھی ترنگا یاترا میں شرکت کی۔ اس موقع پر میئر مالتی رائے سابق میئر آلوک شرما اور عوامی نمائندے، لاڈلی بہنیں طلبا اور عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ ہمیں لازوال شہیدوں، آزادی پسندوں اور انقلابیوں کی قربانیوں کی بدولت آزادی ملی ہے۔ ہم ریاست کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ وزیراعلی چوہان نے کہا کہ ریاست کے تمام لوگوں کو ریاست کو تعلیم یافتہ اور خوشحال بنانے کا عہد کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 27 اگست کو رکشا بندھن سے پہلے وہ جمہوری گراؤنڈ میں لاڈلی بہنوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

مزید پڑھیں: بھوپال میں سدبھاؤنا ترنگا ریلی کا انعقاد

ابتداء میں وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہوئے اور بھوپال مرجر شہید میموریل پر بچیوں کی پوجا کر کے ترنگا یاترا کا آغاز کیا اور خود بھی اس میں شرکت کی۔ وزیر اعلی کا استقبال بھوپال کی میئر مالتی رائے نے ترنگا پگڑی پہنا کر کیا۔ ترنگا یاترا پیر گیٹ چوراہا پر اختتام پذیر ہوئی۔ وزیراعلی نے ترنگا یاترا کے پروگرام میں پرچم سلامی میں مشعل بھی روشن کی اور بھارت ماتا کی پوجا کی۔ ترنگے کی تھیم پر مبنی پنڈال کو پھولوں غباروں اور کپڑوں سے سجایا گیا تھا۔ ترنگا یاترا کے روٹ کے دونوں جانب شہریوں نے رہائش گاہوں اور اداروں کی جانب سے پھولوں کو نچھاور کر استقبال کیا۔

Last Updated : Aug 16, 2023, 2:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.