ETV Bharat / state

برطانیہ سے اندور آئے مسافر میں کورونا کا نیا اسٹرین ملا

author img

By

Published : Jan 8, 2021, 4:08 PM IST

برطانیہ سے سفر کرکے مدھیہ پردیش کے ضلع اندور پہنچے 39 سالہ ایک متاثرہ شخص میں کورونا کی میوٹیڈ اسٹرین یعنی نئی شکل کے ملنے سے محکمہ صحت متحرک ہوگیا ہے۔

the passenger who returned to indore from united kingdom found a new strain of corona
برطانیہ سے اندور واپس آئے مسافر میں کورونا کا نیا اسٹرین ملا

کورونا روک تھام کے نوڈل افسر ڈاکٹر امت مالاکر نے بتایا کہ یہ متاثرہ شخص 6 دسمبر کو برطانیہ سے دہلی اور دہلی سے ہوائی راستے اندور پہنچا تھا۔

مرکزی حکومت کے ذریعہ الرٹ کرنے کے بعد 23 دسمبر کو محکمہ صحت کو اندور آنے والے مسافروں کی فہرست ملی تھی۔ اس کے بعد 24 دسمبر کو اس کے خاندان کے تین ممبران کے سیمپل لیے گئے، جس کی جانچ میں اس کی اہلیہ، بچے اور ماں متاثر نہیں پائے گئے۔ صرف برطانیہ سے لوٹا شخص متاثر پایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'برڈ فلو سے بچنا ہے تو مرغا کھانے سے پرہیز کریں'

ڈاکٹر مالاکر نے بتایا کہ اس کورونا متاثر کا ایک سیمپل میوٹیڈ اسٹرین کی جانچ کے لیے دہلی بھیجا گیا تھا، جس کی رپورٹ کل موصول ہوئی اور میوٹیڈ اسٹرین پائے جانے کی معلومات سامنے آئی ہے۔ 26 دسمبر سے ہی ہوم آئسولیشن میں رہ رہے شخص کا 29 دسمبر اور کل ایک سیمپل لیا گیا ہے، جس کی جانچ جاری ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.