ماہ محرم میں پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کے محبوب نواسے حضرت امام حسین اور دیگر اہل بیت اطہار کی شہادت، عظمت اسلام کا عظیم الشان واقعہ ہے-
ماہ محرم صبر کا پیغام دیتا ہے اور یہ احترام کا مہینہ ہے۔ محرم میں نواسے رسولﷺ کی شہادت اور اہل بیت اطہار کی اسلامی شریعت کی حفاظت کے لیے دی گئی قربانیوں کو یاد کیا جاتا ہے۔ ساتھ ہی محرم کا مہینہ انسانیت کا پیغام بھی دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھوپال: مرثیہ خوانی کے ذریعہ شہیدانِ کربلا کو خراجِ عقیدت
بھوپال میں گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی ماہ محرم میں کورونا وبا کے سبب حکومت کی جانب سے نافذ گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرتے ہوئے مجالس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ بارگاہوں، درگاہوں و دیگر مقامات پر مجالس کےلیے آنے والے افراد سختی سے کورونا اصولوں پر عمل کررہے ہیں جبکہ انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق یوم عاشورہ کو جلوس نکالے جائیں گے۔