تقریب میں اہل ادب اور معزز شہریوں کی موجودگی میں انجمن کے سرپرست اور مدھیہ پردیش کے وزیر اقلیتی بہبود عارف عقیل نے ملک اور ریاست کی تین شخصیات ڈاکٹر یعقوب یاور ڈاکٹر ستیہ پر کاش دوبے اور احمد علوی ان کی اپنے شعبوں میں گراں قدر خدمت کے اعتراف میں سپاسنامے, شال, شری پھل اور گل سے استقبال کیا۔
اس پروگرام کی صدارت شہر کے معروف شاعر و ادیب ڈاکٹر علی عباس نے کی اس باوقار محفل میں بڑی تعداد میں اہل ادب اور معزز شہری موجود رہے ہے۔
محفل اعزاز کے بعد محفل مشاعرہ میں مقامی اور نزدیکی اضلاع کے شعرا نے بہترین کلام نظر سامعین کرکے دادوتحسین پائی -