ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں پہلی بار فلمی دنیا کے معروف آئیفا ایوارڈ کا جشن منعقد ہوگا۔
مینی ممبئی کے نام سے مشہور صنعتی شہر اندور میں ہندی فلموں کے معروف اداکار سلمان خان نے آئیفا ایوارڈ کی تاریخوں کا اعلان کیا، یہ جشن 27 اور 28 مارچ کو اندور کے ڈیلی کالج میں منعقد ہوگا۔
صوبے کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کی موجودگی میں سلمان خان نے میڈیا سے کہا میری پیدائش اندور کی ہے، جب کہ تعلیم اور تربیت ممبئی میں ہوئی ہے، صوبے میں آنے پر مجھے گھر جیسا محسوس ہوتا ہے۔
سلمان نے وزیراعلی کمل ناتھ کی جم کر تعریف کی۔
مدھیہ پردیش حکومت آئیفا کو لے کر زور شور سے تیاریاں کر رہی ہے، یہ پہلا موقع ہوگا جب فلمی دنیا کا مشہور ایوارڈ کا جشن صوبے میں منعقد ہوگا۔