بھوپال: 21 ویں صدی میں ہر چیز مقابلہ سے وابستہ ہے۔ مقابلہ کے اس دور میں اسی کو کامیابی ملتی ہے، جو لوگ ٹائم مینجمنٹ کے ساتھ پوری توجہ سے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ Talent Search Exam For Minority Students In Bhopal
اقلیتی طلبہ کی تعداد کو مقابلہ جاتی امتحانات میں بڑھانے اور مقابلہ جاتی امتحانات کے لئے اقلیتی طلبہ کو مواقع فراہم کرنے کی غرض سے مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پروموشن سوسائٹی نے ٹیلنٹ سرچ امتحان کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹیلنٹ سرچ امتحان کے ذریعہ نہ صرف صلاحیتوں کی نشاندہی کی جائے گی بلکہ اس کے کامیاب طلبہ کو تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے ساتھ انہیں پچاس ہزار روپے تک کے انعام بھی دئے جائیں گے۔
مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پروموشن سوسائٹی کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر ظفر حسن نے بتایا کہ مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پروموشن سوسائٹی میکپس کے ذریعہ پچھلے کئی سالوں سے طلبہ میں مقابلہ جاتی امتحانات کی اسپرٹ پیدا کرنے کی غرض سے ایک ٹیلنٹ سرچ امتحان کا انعقاد کرتا ہے، جس میں نویں اور گیارہویں کلاس کے وہ بچے جو سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں. وہ اس ٹیلنٹ سرچ امتحان میں شرکت کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ir Syed Day In Bhopal بھوپال میں سرسید ڈے کا اہتمام
انہوں نے کہاکہ اس کے پیچھے مقصد یہ ہے کہ اقلیتی طلبہ کی تعداد کو مقابلہ جاتی امتحان میں بڑھایا جا سکے ۔ کیونکہ عام طور پر ہم نے دیکھا ہے کہ ملک میں جتنے بھی مقابلہ جاتی امتحانات ہوتے ہیں اس میں شرکت کرنے والے مسلم بچوں کی تعداد بہت کم ہوتی ہے ۔ ظاہر سی بات ہے کہ پھر سیلکشن بھی اسی اعتبار سے ہوتا ہے ۔ تو ہم یہ کوشش کر رہے کہ طلبہ میں کم عمری سے ہی مقابلہ جاتی امتحانات میں شرکت کرنے کی اسپرٹ پیدا کریں کہ وہ مقابلہ جاتی امتحانات سے گھبرائیں نہیں بلکہ پوری تیاری کے ساتھ اس میں شرکت کریں اور کامیابی حاصل کریں ۔
ڈاکٹر ظفر حسن نے بتایا کہ یہاں میں یہ بھی بتادوں کہ اس ٹیلنٹ سرچ امتحان میں جو طلبہ شرکت کرتے ہیں اس میں کامیاب طلبا کو ہم پچاس ہزار روپے تک کے نقد انعام سے انہیں نوازتے ہیں اور ایک بڑا فنکشن کرتے ہیں ۔ تاکہ طلبہ کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔ نو اکتوبر کوصبح دس بجے بھوپال میں ٹیلنٹ سرچ امتحان کا ہوگا، ابھی تک جو رجسٹریشن ہوئے ہیں تو وہ ہماری امید سے بہت کم ہیں.Talent Search Exam For Minority Students In Bhopal