کورونا کے دور میں ریاست مدھیہ پردیش شدید طریقے سے متاثر ہوا۔ اس سے بڑی تعداد میں غریب طبقہ پریشان ہوا۔ ان کے سامنے روزگار کا مسئلہ کھڑا ہو گیا۔
اس کے پیش نظر تنظیم سمپتھی فاؤنڈیشن ان ضرورت مندوں اور غریبوں کو روزگار دینے کی پہل شروع کی اور لوگوں کو طرح طرح کے ان کے مطابق چھوٹے چھوٹے روزگار فراہم کر رہی ہے، جس سے یہ لوگ اپنے دو وقت کی روٹی کا انتظام بخوبی کر رہے ہیں۔
لوگوں کے مطابق لاک ڈاؤن میں سب کچھ بند ہو گیا جو کچھ ان کے پاس تھا وہ ختم ہوگیا اور ان کے پاس ان لاک ہونے کے بعد اتنی رقم نہیں تھی کہ وہ اپنا روزگار دوبارہ شروع کر سکیں۔ ایسے وقت میں ساتھ دیا ان کا سمپتھی فاؤنڈیشن نے۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کی تنظیم 2017 سے معاشرے میں تعلیم، طالبات کے لیے وظیفہ اور اب بڑی تعداد میں روزگار کو لے کر کام کر رہی ہے۔