ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی تنظیم سمپتھی فاؤنڈیشن کا قیام دسمبر 2016 میں عمل میں آیا۔ جس نے شروعاتی دور میں مسلم طبقے میں بیداری کے ساتھ ان کے لیے تعلیم، اسکالرشپ، خواتین اور مردوں کے لیے روزگار کے ساتھ کئی فلاحی کاموں کو انجام دیتی آرہی ہے۔ یہ تنظیم اپنے قیام سے لے کر اب تک ان ضرورت مند بزرگوں جن کا اس دنیا میں کوئی نہیں ہے اور وہ غربت میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔
انہیں یہ تنظیم پورے مہینے کا راشن ان کے گھروں تک پہنچانے کا کام کر رہی ہے۔ سمپتھی فاؤنڈیشن نے لگاتار کورونا کے چلتے لگے لاک ڈاؤن میں بھی 25 ہزار گھروں تک راشن پہنچانے کا کام کیا ہے اور ابھی بھی ضرورت مند بزرگوں کو راشن پہنچا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:
بی جے پی کی سابق رکن اسمبلی پارول کانگریس میں شامل
سمپتھی فاؤنڈیشن کے اس کام میں شہر کے صاحب حیثیت لوگوں سے مدد لیتی ہیں اور یہ تنظیم ان صاحب حیثیت اور ضرورت مندوں کی بیچ پل کا کام کر رہی ہے اور ساتھ ہی یہ تنظیم امداد کرنے والے لوگوں کو اس بات کی بھی معلومات دیتی ہے کہ ان کا پیسہ کس کام میں اور کہاں استعمال کیا جا رہا ہے۔