اس بار رماکانت بھارگو اس پارلیمانی سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار ہیں۔
ان کا مقابلہ کانگریس کے شیلیندر پٹیل سے ہوگا۔ ودیشا واحد ایسی سیٹ ہے جسے بی جے پی کے رہنماؤں نے ایک دوسرے کو تحفہ میں دی ہے۔
دراصل سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی نے اس سیٹ کو سابق وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے حوالے کی تھی۔
لیکن وزیراعلیٰ بننے کے بعد اس سیٹ کو شیوراج سنگھ چوہان نے سشما سوراج کو تحفہ میں دیا تھا۔ اب سشما سوراج نے انتخاب نہیں لڑنے کا فیصلہ کیا ہے تو یہ سیٹ رماکانت بھارگو کو دی گئی ہے۔
رماکانت بھارگو نے اب تک کوئی انتخاب نہیں لڑا ہے۔ وہ سابق وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے قریبی سمجھے جاتے ہیں۔
وہ ضلع سہکاری بینک کے صدر ہیں اور اپیکس بینک کے بھی صدر ہیں۔