ETV Bharat / state

اندور: 56 سالہ سرجن کی کووڈ-19 سے موت

ریاست مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں کورونا وائرس کی وجہ سے ایک 56 سالہ سرجن کی موت کی اطلاع ملی ہے۔جس کے ساتھ شہر میں اب تک چار ڈاکٹر اس بیماری کا شکار ہوگئے ہیں۔وہیں اندور میں اس مہلک بیماری کے نئے 45 مثبت معاملے سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس معاملے کی تعداد بڑھ کر 3840 ہوگئی ہے۔

اندور:56 سالہ سرجن کی کووڈ 19 سے موت
اندور:56 سالہ سرجن کی کووڈ 19 سے موت
author img

By

Published : Jun 9, 2020, 6:07 PM IST

ضلع اندور میں منگل کے روز ایک 56 سالہ سرجن کی کورونا وائرس سے موت ہوگئی۔اس کے ساتھ ہی اب تک چار ڈاکٹر اندور میں اس بیماری کا شکار ہوگئے ہیں

ایک صحت اہلکار نے بتایا کہ ضلع میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ 19 کے 45 نئے کیس رپورٹ ہوئے ، جس سے اب تک کورونا کی کل تعداد 3،830 ہو گئی۔

گزشتہ ماہ 56 سالہ سرجن کی جانچ رپورٹ میں کورونا مثبت پایا گیا تھا، جس کے بعد انہیں 24 مئی کو چوئترم اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔

ان کی حالت مزید خراب ہونے کی وجہ سے انہیں 29 مئی کو آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔

اسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر(میڈیکل سرویز) امیت بھٹ نے بتایا کہ منگل کی شام کو ان کا انتقال ہوگیا۔

بھٹ نے کہا ، "تمام تر کوششوں کے باوجود سرجن کو بچایا نہیں جاسکا۔ وہ پہلے ہی ذیابیطس ، ہائی بلڈ پریشر اور گردے کی بیماری میں مبتلا تھے۔"

ہلاک شدہ ڈاکٹڑ انڈیکش میڈیکل کالج میں سر کی سرجری شعبہ کے سربراہ تھے۔

کووڈ 19 کے متعدد مریض نجی میڈیکل کالج سے منسلک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

انڈیکس میڈیکل کالج کے چیئرمین سریش سنگھ بھڈوریا نے بتایا کہ 56 سالہ سرجن کے علاوہ ان کے اسپتال کی تین دیگر ڈاکٹر اور آٹھ نرسوں میں اب تک کورونا وائرس کی مثبت رپورٹ سامنے آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرہ ڈاکٹروں میں سے ایک کا فی الحال علاج جاری ہے ، جبکہ دیگر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سرکاری معلومات کے مطابق سرجن کے علاوہ ، گزشتہ ماہ ضلع میں دو جنرل طبیب اور ایک آیوروید ڈاکٹر کا کووڈ 19 سے انتقال ہوگیا ہے۔

محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ضلع میں کووڈ 19 کے کیسوں کی تعداد 3،830 ہوچکی ہے ، پچھلے 24 گھنٹوں میں مزید 45 افراد اس بیماری سے متاثر پائے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اب تک 2،566 مریضوں کی صحتیابی کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔

عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ 72 سالہ خاتون سمیت دو اور افراد کی ہلاکت کے بعد، ضلع میں مرنے والوں کی تعداد 159 ہوگئی ہے۔

خاتون کا 14 مئی کو نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا ، لیکن محکمہ صحت نے 25 دن بعد اس کی موت کی تفصیلات جاری کی تھی ۔

حزب اختلاف میں بیٹھی کانگریس اور کچھ این جی اوز یہ الزام عائد کررہی ہیں کہ محکمہ صحت اندور میں "اپنی سہولت کے مطابق" کووڈ 19 کی ہلاکتوں کے بارے میں معلومات دے رہی ہے اور اس نے پورے اعدادو شمار کی ساکھ کو شک کے گھیرے میں ڈال دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.