بھوپال : ریاست مدھیہ پردیش میں تقریبا 9 ماہ تک عدالت میں پڑے رہنے کے بعد اپریل 2023 میں مدھیہ پردیش وقف بورڈ کی تشکیل کا راستہ آسان ہوا تھا۔ تمام عدالتی کاروائی کے بعد یہ معاملہ ایک بار پھر اس وقت چرچہ میں آیا جب سپریم کورٹ میں بورڈ ممبران کی اہلیت پر سوال اٹھاتے ہوئے ایک درخواست دائر کی گئی۔
اس درخواست پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت عظمی نے بورڈ کی تشکیل اور صدر کی تقرری کے عمل کو درست قرار دیا ہے اور درخواست خارج کر دی ہے۔ اس معاملے کو لے کر مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے صدر ڈاکٹر صنور پٹیل نے پریس کانفرنس کے ذریعے عدالت کے اس فیصلے کی معلومات دی۔
انہوں نے کہا کہ سچائی کچھ دنوں کے لیے ٹھٹھک ضرور سکتی لیکن آخر کار اس کی ہی جیت ہوئی ہے۔ وقف بورڈ کی تشکیل کے لیے عدالتی کاروائی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اراکین کی تقرری کے بعد جبلپور ہائی کورٹ میں تقریبا 12 عرضیاں مختلف لوگوں کی طرف سے مسلسل دائر کی گئیں۔ ان کو یکجا کرتے ہوئے عدالت نے تمام درخواستوں کی ایک ساتھ سماعت کی تھی۔
اس دوران دو ارکان ڈاکٹر صنور پٹیل اور محبوب حسین کی اہلیت پر فیصلہ لیا گیا۔ یکم فروری 2023 کو دیے گئے فیصلے میں عدالت نے محبوب حسین کی رکنیت ختم کر دی۔ ڈاکٹر صنور پٹیل کو بورڈ کا رکن رہنے کے لیے کہا گیا یعنی ان کے انتخاب کو درست مانا گیا جس کی بنیاد پر 20 اپریل کو بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو درخواست گزار علیم قریشی نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ 4 اگست 2023 کو اپنے فیصلے میں عدالت عظمی نے ممبر کی نامزدگی کو مناسب مانتے ہوئے مذکورہ درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Madhya Pradesh Waqf Board مدھیہ پردیش میں بوہرہ وقف پر کروڑوں کی چندہ نگرانی بقایا
واضح رہے گی بورڈ کی تشکیل کے سلسلے میں مدھیہ پردیش حکومت کے ذریعے 19 اپریل 2023 کو نوٹیفکیشن کے تعلق میں نئے بورڈ کی تشکیل کی گئی تھی۔ نامزد بورڈ ممبروں کی اتفاق رائے سے چنے گئے صدر عہدہ کے لیے ریٹیننگ آفیسر ائی کے منصوری کے ذریعے ڈاکٹر صنور پٹیل کو بورڈ کا صدر 20 اپریل 2023 کو اعلان کیا گیا جس کی اسٹیٹ گزٹ میں اشاعت 21 اپریل 2023 کو کی گئی تھی۔ او کے چیئرمین صنور پٹیل نے عدالت کے اس فیصلے کو سچائی کی جیت بتایا۔