ETV Bharat / state

Sufi Samvad Abhiyan مدھیہ پردیش میں صوفی سمواد ابھیان

صوفیہ کی تعلیمات کو عام کرنے وزیراعظم نریندر مودی کے منشا پر صوفی سمواد مہا ابھیان پورے ملک میں چلایا جا رہا ہے۔ اس کو لے کر ریاست مدھیہ پردیش کے اسٹیٹ انچارج قاضی دلشاد کو بنایا گیا ہے۔ Sufi Samvad Abhiyan in Madhya Pradesh

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 6, 2023, 4:57 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat
مدھیہ پردیش میں صوفی سمواد ابھیان

بھوپال: ملک میں صوفیا کی تعلیم کو عام کرنے اور مختلف مذاہب کے لوگوں کے درمیان محبت کے آپسی رشتے کو مضبوط کرنے کی غرض سے بھارتی جنتا پارٹی کے قومی اقلیتی مورچہ کی جانب سے صوفی سمواد مہا ابھیان چلایا جارہا ہے اس مہم کو پورے ملک میں وسعت دیتے ہوئے مدھیہ پردیش سمیت تقریبا 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں صوفی سمواد کے اسٹیٹ انچارج، معاون کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔

اسی کے تحت بھوپال میں مقیم قاضی دلشاد صاحب کو مدھیہ پردیش کا انچارج بنایا گیا ہے جبکہ صوفی رمیز بابا عبدالشفیق اور محترمہ مسکان شیخ کو اسٹیٹ کوانچارج بنایا گیا ہے۔ دہلی سے شروع کی گئی مہم کے تحت صوفیا کی تعلیم اور کل کے پیغام کو لے کر صوفی سمواد مہا ابھیان کا اعلی سطحی وفد مدھیہ پردیش دورے کے دوران بھوپال آیا ہوا ہے۔ بھوپال میں صوفی سمواد مہا ابھیان کے وفد نے ممتاز صوفی حضرت نواب فیض بہادر رحمت اللہ علیہ کے استانہ عالیہ کی زیارت کی اور آستانہ عالیہ پر چادر پیش کر کے ملک میں امن و امان خوشحالی و یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں کی۔ صوفی سمواد مہا ابھیان کا وفد ملک کی دیگر ریاستوں کا بھی دورہ کررہا ہے تاکہ ملک میں صوفی ازم کی تعلیمات کو عام کیا جائے۔

صوفی سنت مہا ابیان کے کنوینر ڈاکٹر اقبال غوری نے بتایا کہ ’انسان کا انسان سے ہو بھائی چارہ یہی پیغام ہے ہمارا۔ ہندوستان صوفی سنتوں کا ملک ہے اور یہ مشن جسے لے کر ہم لوگ دہلی سے نکلے ہیں۔ اس مہم کا آغاز وزیراعظم نریندر مودی کی ایما پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہر دل عزیز وزیراعظم یہ چاہتے ہیں کہ ہندوستان ہر میدان میں ترقی کرے۔ سبھی قوموں کے لوگ آپس میں ملکر رہے اور بھارت پھر ایک بار وشو گرو بن جائے۔
یہ بھی پڑھیں: Madhya Pradesh Masajid Committee مدھیہ پردیش مساجد کمیٹی کا فلاحی کاموں زور

اس موقع پر صوفی سمواد ابھیان کہ اسٹیٹ انچارج قاضی سید دلشاد علی نے اپنی تقرری میں کہا کہ ہم اپنی جانب سے اقلیتوں کے جو بھی مسائل ہیں انہیں حکومت کے سامنے لانے کی پوری کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے تحت مجھے جو ذمہ داری دی گئی ہے اسے پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.