اندور:ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں اردو اکاڈمی اور محکمہ ثقافت اردو زبان کو فروغ کے لئے اردو ہفتہ کی تقریب کے انعقاد کروانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔Suffa School Organised Urdu Week In Indore In Madhya Pradesh
اسی کے مدنطر صنعتی شہر اندور میں صفہ پبلک اسکول میں اردو ہفتہ منایا گیا۔اس موقع پر مباحثہ اور بیت بازی کے علاوہ دیگر تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔بچوں نے جوش و خروش کے ساتھ مقابلوں میں حصہ لیا۔
صفہ پبلک اسکول کی نایب پرنسپل انشاء قریشی نے کہاکہ اردو ہفتہ تقریب میں ہماری کوشش ہوتی ہے کہ طلباء میں اردو میں ذوق و شوق پیدا ہو تاکہ وہ اپنی زندگی باشعور طریقے سے گزار سکے ۔
مزید پڑھیں:Urdu Week In Madhya Pradesh اندور میں اردو ہفتے تقریب کا آغاز
صفہ پبلک اسکول کے ڈائریکٹر عبدالغفور نے بتایا کہ اب والدین بھی ہم سے اسرار کرنے لگے ہیں کہ ان کے بچوں کو اردو سے آشنا کرایا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم انگریزی زبانوں کے پیچھے بھاگنے کی بجائے اگر مادری زبان میں ہی مہارت حاصل کریں گے تو اس میں بھی بہتر کیا سکتا ہے ۔Suffa School Organised Urdu Week In Indore In Madhya Pradesh