ETV Bharat / state

لاکھوں روپے لینے کے بعد بھی سب انسپکٹربارات لے کرنہیں پہنچا - مدھیہ پردیش

مدھیہ پردیش کے ضلع دتيا میں تعینات ایک سب انسپکٹر پر ضلع مرینا میں جہیز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

sub-inspector-youth-did-not-come-with-the-procession-despite-getting-extra-22-lakh
author img

By

Published : Jul 4, 2019, 3:19 PM IST

سب انسپکٹر بھاسکر شرما پر الزام ہے کہ اس کے اہل خانہ نے لڑکی والوں سے پہلے 22 لاکھ روپے جہیز کے نام پر لے لیے۔

اس کے بعد انہوں نے لگژری گاڑی کا مطالبہ کیا، لیکن لڑکی والوں طرف سے گاڑی بعد میں دیے جانے کی درخواست پر لڑکے والے عین شادی والے دن بارات لے کر نہیں پہنچے۔ ایسے میں لڑکی والوں نے پولیس کا سہارا لیا۔

اسٹیشن روڈ پولیس ذرائع کے مطابق مرینا کی پرانی ہاؤسنگ بورڈ کالونی سے تعلق ررکھنے والے رام نواس تیواری نے اپنی بیٹی پرینکا کی شادی دیوی سنگھ پورا کے رہنے والے بھاسکر شرما کے ساتھ طے کی تھی۔

بھاسکر شرما کے اہل خانہ نے 22 لاکھ روپے نقد ی لے کر شادی پکی کی۔ لڑکی کے اہل خانہ کی طرف سے پولیس کو دی گئی عرضی میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ دو جون کو پھل دان میں 22 لاکھ روپے لینے کے بعد سب انسپکٹر بھاسکر نے پرینکا کے بھائی اودیش تیواری سے جہیز میں ایک لگژری گاڑی کا مطالبہ کیا۔

لڑکی کے اہل خانہ نے شادی کے ایک سال بعد کار دینے کا وعدہ کیا، لیکن شادی سے پہلے گاڑی نہیں ملنے سے ناراض سب انسپکٹر بھاسکر شرما 10 جون کو شادی کے دن بارات لے کر نہیں آیا۔

الزام ہے کہ اگلے دن لڑکی کے والد اور بھائی نے سٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ سے لے کر پولیس سپرنٹنڈنٹ کو کئی مرتبہ عرضی دی، لیکن اسٹیشن روڈ تھانہ انچارج نے رپورٹ لکھنے سے صاف انکار کر دیا۔

اہل خانہ نے معاملے کی معلومات چمبل پولیس زون کے آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی کو دی۔ اس کے بعد اسٹیشن روڈ تھانہ پولیس نے واقعہ کے 23 دن بعد گزشتہ روز جہیز ایکٹ کی دفعات کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔

Intro:Body:

jilani 3

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.