ETV Bharat / state

Divas Students Honored دیواس میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلبا کو اعزاز سے نوازا گیا - Students distinction marks felicitated in Divas

دیواس میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے طلبا کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی اور اس میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے طلبا کو اعزاز و انعامات سے نوازا گیا۔

دیواس میں امتیازی نمبر حاصل کرنے والے طلباء کا اعزاز کیا گیا

author img

By

Published : Jun 15, 2023, 5:09 PM IST

دیواس میں امتیازی نمبر حاصل کرنے والے طلباء کا اعزاز کیا گیا

دیواس، اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے دیواس ضلع کی تنظیم کرو یوگا نے دسویں اور بارہویں جماعت بورڈ امتحانات میں نمایاں نمبرات حاصل کرنے والے طلباء کو اعزاز سے نوازا۔ طلبہ کے لیے امتحان مشکل ہدف ہوتا ہے مگر جو پرعزم ہوکر امتحانات کی تیاری کرتے ہیں وہ کامیابی عبارت کرتے ہیں۔ اب کئی ریاستوں میں بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے۔ جس میں طلبا نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

وہیں مدھیہ پردیش بورڈ امتحانات کے نتائج بھی آ چکے ہیں۔ جس میں دسویں اور بارہویں جماعت میں طلباء نے امتیازی نمبرات حاصل کیے ہیں۔ ان کی حوصلہ افزائی کے لیے نہ صرف ان کے رشتے دار مبارکباد پیش کر رہے ہیں بلکہ سماجی تنظیمیں بھی پیش پیش ہیں۔ ایسے ہی دیواس ضلع کی کرم يوگی تنظیم ہے۔ طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے اعزازی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں شہر قاضی ابوالکلام فاروقی مہمان خاص کی حیثیت سے موجود تھے۔ ساتھ ہی شہر کی معزز شخصیات کے ہاتھوں انہیں اعزاز سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

معاشرے میں ایک عرصے سے اعزازی جلسوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے مگر اس کی اصل روح اس کی بنیاد میں چھپی ہوئی ہے۔ اگر ہم معاشرے کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں تو پھر طلبہ کی تیاریوں میں ہمیں قدم پر قدم ان کی ہمت افزائی کرتے رہنا ہوگا۔ تبھی معاشرے میں تعلیمی بیداری پھوٹے گی۔ اس موقع پر دیواس شہر قاضی ابوالکلام فاروقی نے کہا کہ معاشرے کے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے تنظیم کی یہ کوشش قابل ستائش ہے۔

وہیں سینئر ایجوکیشنلسٹ پردیپ جین نے کہا کہ آپ کے نام سے زیادہ آپ کے کام کی اہمیت ہوتی ہے کیوں کہ آپ کے کام سے ہی آپ کی پہچان قائم ہوتی ہے۔ تنظیم کرم يوگ کے وسیم شیخ نے بتایا کہ بورڈ امتحانات میں نمایاں نمبر حاصل کرنے والے سو سے زیادہ طلباء کے اعزاز میں ہم نے اعزازی جلسہ منعقد کیا تھا۔ جس میں مہمان خاص کے طور پر شہر ابوالکلام فاروقی صاحب اور سینئر ایجوکیشنلسٹ پردیپ جین تشریف لائے تھے۔ تنظیم ہر سال یہ جلسہ منعقد کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.