دموہ: ریاست مدھیہ پردیش کے دموہ ضلع کے نوہٹا تھانہ کے تحت گاؤں بنور کے رہنے والے میڈیکل کے ایک طالب علم نے اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ پولیس ذرائع کے مطابق دموہ ضلع کے نوہٹا تھانہ کے تحت گاؤں بنوار کے رہنے والے راجندر پال (18) جبل پور میں رہتے ہوئے میڈیکل سائنس کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔ وہ 3 دن پہلے جبل پور سے اپنے گاؤں بنور آیا تھا۔ Student commits suicide in Damua
کل شام اس نے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ اہل خانہ کو جب اس بات کا علم ہوا تو فوراً پولیس کو اطلاع دی گئی اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس خودکشی کی وجوہات جاننے میں مصروف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Student Found Hanged چھتیس گڑھ کے مدرسہ میں طالبہ کی لاش پھانسی پر لٹکی ہوئی پائی گئی
یو این آئی