پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ پچھوڑ سب ڈویژن کے گنیش کھیرہ میں واقع گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں دسویں جماعت کا پری بورڈ امتحان جاری تھا۔
گیسٹ ٹیچر پراگی لال موریہ نے اسکول میں امتحان دے رہے کرشن رجک کونقل کرتے دیکھ کر اسے روکا۔ اس کے بعد ، طالب علم نے بے دردی سے اپنی کاپی پھاڑ دی اور اپنے گھر چلاگیا۔
اس واقعے کے فوراً بعد ہی وہ اپنے باپ ببلی رجک کے ساتھ اسکول آیا اور پراگی لال موریہ پر لاٹھیوں اور تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
اس حملے میں زخمی ہونے والے اس ٹیچر کو علاج کے لئے کھوڈ قصبے کے پرائمری ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا۔
اس معاملے میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔