ETV Bharat / state

راج بھون احاطے میں کورونا پہنچنے کے بعد انتظام مزید درست

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں واقع راج بھون احاطے میں کووڈ 19 انفیکشن کے پیش نظر ضروری احتیاط کا ہر روز اعلی سطحی جائزہ لیا جائےگا۔

راج بھون احاطے میں کورونا پہنچنے کے بعد انتظام مزید درست
راج بھون احاطے میں کورونا پہنچنے کے بعد انتظام مزید درست
author img

By

Published : May 28, 2020, 7:41 PM IST

راج بھون احاطے میں رہنے والے ملازمین اور ان کے گھروالوں میں سے سات لوگ کووڈ 19 سے متاثر پائے گئے ہیں،جنہیں گزشتہ روز ہی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

احاطے کے ملازمین کے رہائشی علاقے کو کوویڈ 19 متاثرہ کنٹونمنٹ علاقہ قرار دے کر مکمل ’اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر‘(ایس او پی)کو یقینی بنایا گیاہے۔

گورنر کے سکریٹری منوہر دوبے نے آج جاری ریلیز میں بتایا کہ مہمانوں کی آمدورفت ،ملازمین کی صحت وغیرہ کی سخت نگرانی کےلئے روزانہ جائزہ لینے کا انتظام کیاگیاہے،تاکہ حالات کےمطابق انتظامات کو بہتر بنانے کے کام کو فوراً کیا جاسکے۔

دوبے نے بتایا کہ راج بھون میں کووڈ 19 کے چیلنج کا سامنا کرنے کےلئے سبھی ضروری احتیاط پر عمل کرنے کو یقینی بنایا گیا ہے۔اس کے لئے راج بھون احاطے میں خاص علاقے کے مطابق انتظام کیا گیا ہے۔ راج بھون احاچے میں واقع ملازمین کے رہائش والے کنٹونمنٹ علاقے میں خاص علاقوں کےلئے درجہ بند انتظام کیاگیا ہے۔اسی کے مطابق سبھی ضروری ہدایات اور احتیاط برتنے کا انتظام ہے۔

گورنر کی رہائش اور دفتر لال کوٹھی کو ’انر زون‘بناکر آمدورفت کے انتظامات کی نگرانی کی جارہی ہے۔دفتروں کے ملازمین کو ’ورک فروم ہوم‘ کی ہدایت دی گئی ہے۔احاطے میں واقع دفتروں کو عارضی طورپر بند کیاگیا ہے۔ضرورت پڑنے پر ہی ملازمین کو بلایا جائےگا۔

راج بھون میں داخل ہونے والے مہمانوں کے موبائل فون میں آروگئے سیتو ایپ ڈاؤن لوڈ ہونا ضروری ہے۔اور ان کی تھرمل اسکریننگ کی جارہی ہے۔ دوبے نے بتایا کہ راج بھون کے احاطے میں رہنے والے کنبوں کی میڈیکل ایجمرجنسی کو چھوڑ کر دیگر کسی بھی وجہ سے تین دن کے لئے سبھی کے باہر جانے پر پابندی رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.