سادھوی سے پوچھا گیا تھا کہ کمل ہاسن کے مطابق، بھارت کا پہلا دہشت گرد ہندو تھا جس پر سادھوی نے جواب دیا کہ ناتھو رام گوڈسے ایک وطن پرست تھا، وطن پرست ہے اور وطن پرست رہے گا۔
سادھوی کے اس متنازع بیان پر اپوزیشن جماعتوں نے تنقید کی اور کہا کہ یہ آر ایس ایس کی ذہنیت ہے ۔
جیسے ہی پرگیہ ٹھاکر کے بیان پر بی جے پی کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا بی جے پی نے سادھوی کو بچانے کی کوشش شروع کردی۔ پارٹی کے ترجمان نرسمہن راؤ نے کہا کہ پارٹی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے بیان کی مذمت کرتی ہے اور انہیں اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہئے۔
پرگیہ ٹھاکر نے پہلی بار متنازعہ بیان نہیں دیا بلکہ اس سے پہلے بھی وہ ہیمنت کرکرے کے بارے میں کہا تھا کہ ہیمنت کرکرے ان کی بد دعا سے مرے جس پر بی جے پی پر ہر طرف سے تنقید کی گئیں۔