ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: ائمہ و موذنین کی بقایہ تنخواہ ملنی شروع - مدھیہ پردیش نیوز

ریاست مدھیہ پردیش کی مساجد کمیٹی کے تحت آنے والے ائمہ و موذنین کا چھ مہینوں سے تنخواہ رکی ہوئی تھی، انہیں اب راحت ملی ہے۔ ائمہ اور موذنین کو تین مہینے کی تنخواہ ملی، لیکن ابھی تین مہینے کی باقی ہے۔

stagnant salaries of imams and muezzins will be paid soon in madhya pradesh
ائمہ و موذنین کی تعطل تنخواہیں اب جلد مل جائیں گی
author img

By

Published : Nov 27, 2020, 9:39 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں مسلم اداروں کی بات کی جائے تو بہت سے ادارے موجود ہیں، پر ان میں سب سے خاص مساجد کمیٹی ہے، کیوںکہ مساجد کمیٹی ایک ایسا ادارہ ہے جہاں آزادی کے بعد جب ریاستوں کا انڈین یونین میں ضم ہوا تو اس میں ریاست بھوپال بھی شامل تھی۔ اور اس وقت کے نواب حمید اللہ نے مرجر ایگریمنٹ کے وقت مساجد کمیٹی کو سرکاری طور سے مرجر میں رکھا تھا۔

دیکھیں ویڈیو

جس کے تحت ضلع بھوپال رائسین اور ضلع ودیشہ کے ائمہ و موذنین کو مساجد کمیٹی کی جانب سے تنخواہ دی جاتی ہے مگر یہ ائمہ و موذنین گزشتہ 6 مہینوں سے کورونا وبا کے بیچ تنخواہ نہ ملنے سے پریشان تھے۔

بھارتی جنتا پارٹی کے اقتدار میں آئی حکومت کے تحت نئی گائیڈ لائن کے مطابق اب ائمہ و موذنین کو تنخواہ تقسیم کی جائے گی۔

وہی مساجد کمیٹی کے سیکرٹری یاسر عرفات نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے سبھی محکموں میں وینڈر پروسیس نافذ کی ہے، جس کے تحت اب سیدھے ائمہ موذنین کے بینک اکاؤنٹ میں ان کی تنخواہ پہنچے گی، جبکہ پہلے مساجد کمیٹی کے ذریعہ تنخواہ دی جاتی تھی۔

مزید پڑھیں:

عارف مسعود کو ہائی کورٹ سے ملی عبوری ضمانت

یہی وجہ ہے کہ ان ائمہ و موذنین کی تنخواہ میں تاخیر ہو رہی تھی اور اب انہیں تین مہینے کی تنخواہ دی گئی ہے اور باقی کے تین مہینوں کی تنخواہ جلد ان کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کی جائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.