ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندورمیں داؤدی بوہرہ سماج کے پیشوا سیدنا مفتی دل مولا آقا نے اندور میں جلسہ سے خطاب کیا۔
دل مولا کے خطاب کو سننے کے لیے بڑی تعداد میں عقیدت مندو ں نے شرکت کی اور اپنی محبت کا اظہار کیا۔
مولا ںے استقبالیہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مین آپکی محبت کو سر آنکھوں پر رکھتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان اور بھائی چارے کے ساتھ رہو اور محرم کی تیاری کرو۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا پیغام امن و محبت ہے اس کو جہاں تک ہو پہنچا دو۔
داؤدی بوہرہ سماج کے رہنماوءں نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے بہت خوشی کی بات ہے کہ مولا اندور تشریف لا رہے ہیں، اندو سے وہ دیواس جائیں گے اور ان کے دیدار کے لیے ہم نے استقبالیہ جلسہ کا انعقاد کیا۔