ETV Bharat / state

Special Dishes in Iftaar بھوپال میں کے وہ خاص پکوان جن کے بغیر افطار کا تصور نہیں

author img

By

Published : Mar 30, 2023, 12:54 PM IST

دارالحکومت بھوپال میں ماہ رمضان کے دوران افطار میں خاص پکوان، نکتی، خارے انگور دانے استعمال کیے جاتے ہیں جن کے بغیر بھوپال کے لوگوں کا افطار ادھورا سمجھا جاتا ہے۔ Special Dishes in Iftaar

Special Dishes in Iftaar
Special Dishes in Iftaar

Special Dishes in Iftaar

بھوپال: رمضان المبارک جہاں اللہ کی نعمتیں، رحمتوں، برکتوں کا مہینہ ہے تو وہی رمضان ہمیں اللہ کی بندگی اور حصول تقوی بھی سکھاتا ہے۔ رمضان کے روزے ہمیں سکھاتے ہیں کہ روزہ صرف بھوکا رہنے کا نام نہیں ہے بلکہ روزہ پورے جسم کا ہوتا ہے اور جب انسان پورے دن بھوکا رہ کر اللہ کی عبادت کرتا ہے اور روزے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بتائی ہوئی سنتوں پر عمل کرتا ہے تو اسے اللہ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے۔

افطار کی بات کی جائے تو افطار کے وقت طرح طرح کے پکوان بنائے جاتے ہیں۔ لیکن یہ دیکھا جاتا ہے کہ ہر شہر میں ماہ رمضان میں افطار کے وقت اور سحری کے وقت کچھ خاص پکوان بنائے جاتے ہیں۔ بھوپال میں بھی نوابی دور سے افطار کے لئے بازار میں کھانے کے کچھ خاص سامان تیار کیے جاتے ہیں جن کے بغیر بھوپال میں افطار کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔

بھوپال میں افطار کے لیے بننے والے ان خاص پکوان کے تعلق سے ای ٹی وی بھارت اردو نے دوکاندار عبدالحبیب سے بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ بھوپال میں افطار کے وقت ہم نکتی، خارے اور انگور دانے تیار کرتے ہیں جو کہ بھوپال والوں کی افطار کے لئے پہلی پسند ہے۔ انہوں نے کہا میں پچھلے 40 برسوں سے رمضان میں ان خاص پکوانوں کو تیار کرتا چلا آرہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نختی جہاں بیسن سے تیار کی جاتی ہے تو انگور دانوں کو ماش کی دال سے تیار کیا جاتا ہے۔ وہیں خارے کی بات کرے تو نمکین سیو اور میدے سے بنی کھجوروں کو کہتے ہیں اور ان تینوں پکوانوں کو ملا کر افطار کا دسترخوان بھوپال میں سجایا جاتا ہے۔ یہ پکوان صرف رمضان کے مہینے میں ہی بنائے جاتے ہیں جن کی ڈیمانڈ بازار میں دیکھتے ہی بنتی ہے۔

بھوپال کے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں بھوپال کے لوگ افطار کرنے کے لیے سنت طریقے سے پہلے کھجور کا استعمال کرتے ہیں اور پھر بھوپال کے مشہور پکوان جو کہ صرف رمضان میں ہی تیار کیے جاتے ہیں نختی، خارے اور انگور دانے استعمال کرتے ہیں۔ اگر بھوپال میں افطار کے وقت دسترخوان پر یہ تینوں چیزیں نہ ہوں تو دسترخوان کو نامکمل سمجھا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: رمضان المبارک کا مقصد روحانی تزکیہ اور پاکیزگی

واضح رہے کہ دارالحکومت بھوپال ایک تاریخی شہر ہے اور یہ شہر مسلم ریاست تھی۔ اس لیے شہر بھوپال ماہ رمضان میں ایک الگ ہی انداز میں نظر آتا ہے۔ مساجد کے شہر کہے جانے والے بھوپال ماہِ رمضان میں ایک الگ ہی روحانی ماحول ہوتا ہے۔ اور افطار اور سحری میں طرح طرح کے اور خاص پکوان بنائے جاتے ہیں اور پسند کیے جاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.