ETV Bharat / state

Sonia Rahul Flight Emergency Landing سونیا راہل کے طیارے کی بھوپال میں ہنگامی لینڈنگ - جہاز میں تکنیکی خرابی نظر آئی

راہل گاندھی اور سونیا گاندھی ہوائی جہاز سے واپس دہلی لوٹ رہے تھے۔ تبھی ان کے جہاز میں تکنیکی خرابی نظر آئی۔

راہل گاندھی
راہل گاندھی
author img

By

Published : Jul 18, 2023, 8:59 PM IST

بھوپال : اپوزیشن اتحاد کی دوسری اہم میٹنگ آج بنگلورو میں ہوئی۔ اس اجلاس میں 26 اپوزیشن جماعتوں نے شرکت کی۔ دو روزہ اجلاس کی صدارت کانگریس نے کی۔ اس اجلاس کے بعد راہل گاندھی اور سونیا گاندھی ہوائی جہاز سے واپس دہلی لوٹ رہے تھے۔ تبھی ان کے جہاز میں تکنیکی خرابی نظر آئی۔ اس کے بعد راہل گاندھی اور سونیا گاندھی کی فلائٹ بھوپال ایئرپورٹ پر اتری ہے۔

پرواز کی تکنیکی خرابی کو دور کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ راہل گاندھی اور سونیا گاندھی بھوپال ہوائی اڈے کے ٹرمینل پر موجود ہیں۔

بھوپال میں اس وقت موسم بھی خراب ہے، اس لیے دونوں رہنما بھوپال ایئرپورٹ کے وی آئی پی لاؤنج میں موسم کے بہتر ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ معلومات کے مطابق اب وہ انڈیگو کی عام پرواز سے رات 9:30 بجے دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلورو میں اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ ختم، 'انڈیا' کی اگلی میٹنگ ممبئی میں ہوگی

واضح رہے کہ کرناٹک کے بنگلورو میں اپوزیشن لیڈروں کی گرینڈ الائنس میٹنگ ختم ہوگئی۔ میٹنگ میں 26 اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہوئیں تھیں۔ اجلاس کے اختتام کے بعد اپوزیشن رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں نئے اتحاد کے نام انڈیا INDIA کا باقاعدہ اعلان کیا یعنی انڈین نیشنل ڈیموکریٹک انکلوسیو الائنس۔ پریس کانفرنس کے آغاز میں کانگریس صدر کھڑگے نے اس اتحاد کے نام کا باقاعدہ اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 'انڈیا' نام پر تمام جماعتوں نے اتفاق کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.