ETV Bharat / state

'خدمت خلق سب سے بڑا مذہب ہے'

author img

By

Published : Feb 25, 2020, 10:38 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 2:11 PM IST

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے کہا کہ 'خدمت خلق ہی سب سے بڑا مذہب ہے اور اس کے ذریعے ہم حاجت مندوں کی مدد کر کے اپنے مذہب کے ذریعے دیے گئے حکم کی تعمیل کر سکتے ہیں۔'

'خدمت خلق سب سے بڑا مذہب ہے'
'خدمت خلق سب سے بڑا مذہب ہے'

وزیر اعلیٰ نے تاج المساجد کے پاس مدھیہ پردیش مساجد کمیٹی کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ اس موقع پرانہوں نے وزیر برائے اقلیتی بہبود عارف عقیل کے ذریعے امام کی مجوزہ تنخواہ 2200 روپے اور موذن کی 1900 کو بالترتیب 5000 اور 4500 روپے کرنے کی منظوری دے دی۔

بااختیار ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارا ملک اور ہماری تہذیب، اس لیے عظیم ہے کیوںکہ اس میں ایک دوسرے کے تئیں عزت و احترام کا جذبہ پایا جاتا ہے اور ساتھ ساتھ اس میں اتحاد و اتفاق کی خوبی بھی پائی جاتی ہے۔ الگ الگ ہونے کے باوجود اتحاد و اتفاق سے رہنا ہماری تہذیب کی علامت اس لیے بھی کیوںکہ ہمارے آباواجداد نہ صرف اس پر قائم رہے بلکہ اس کی حفاظت کے تئیں مخلص بھی رہے۔'

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج ہمارے سامنے سب سے بڑا چیلینج یہ ہے کہ ہم اپنے ملک کی عظیم تہذیب کے بنیادی ڈھانچے کی خوبصورتی اور تنوع کو کس طرح نوجوان نسل تک پہنچائیں تاکہ ہمارا ملک ہمیشہ محفوظ اور متحد رہ سکے۔'

انھوں نے کہا کہ بزرگوں کا یہ فرض ہے کہ وہ نوجوان نسل کی صحیح سمت میں رہنمائی کریں۔

ضلع بھوپال کےانچارج اور کو آپریٹیو وزیر ڈاکٹر گووند سنگھ نے کہا کہ مساجد کمیٹی بے سہارا لوگوں کے لیے ایک قابل قدرتنظیم ہے۔جو معاشرے کے غریب لوگوں کی ہر طرح مدد کرتی ہے۔وزیر اقلیتی بہبود عارف عقیل نے کہا کہ مساجد کی نئی عمارت تعمیر ہونے سے یہ آسانی پیدا ہو جائے گی کہ ہم لوگوں کی زیادہ بہتر اور مناسب طریقے سے مدد کر سکیں گے۔

انھوں نے اس موقع پر حاضرین اور وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعلیٰ نے اس خاص موقع پر مساجد کمیٹی کے ذریعے ضرورت مند لڑکیوں کو دی جانے والی وظیفے کی رقم بھی تقسیم کی۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 2:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.