ETV Bharat / state

Social Activist Zaid Pathan سماجی کارکن زید پٹھان این ایس اے کے تحت گرفتار - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں الرضا گروپ اور اے پی سی آر سے منسلک سماجی کارکن زید پٹھان کو پولیس نے قومی سلامتی قانون کے تحت گرفتار کیا۔ Social activist Zaid Pathan arrested under NSA

سوشل ایکٹیوسٹ زید پٹھان این ایس اے کے تحت گرفتار

author img

By

Published : Aug 17, 2022, 2:06 PM IST

Updated : Aug 17, 2022, 2:15 PM IST

اندور: مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے سماجی کارکن زید پٹھان Zaid Pathan Social activist کو پولیس نے قومی سلامتی قانون کے تحت گرفتار کر کے جیل بھیجا ہے۔ زید پٹھان پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر مذہبی جذبات بھڑکانے، مختلف برادریوں میں نفرت پھیلانے اور قومی ہم آہنگی کو درہم برہم کرنے والی قابل اعتراض پوسٹ کی تھی اور جب تسلیم چوڑی والا کے حوالے سے سینٹر کوتوالی تھانہ پر احتجاج اور کھرگون میں تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا تب بھی زید نے سوشل میڈیا پر مواد شیئر کیا تھا۔ زید الرضا گروپ ممبئی اور اے پی سی آر دہلی جیسی تنظیموں سے وابستہ ہے۔ اس کی گرفتاری کی خبر پھیلتے ہی سوشل میڈیا پر 'ریلیز زید پٹھان' مہم شروع ہوگئی۔ Social activist Zaid Pathan arrested under NSA

سوشل ایکٹیوسٹ زید پٹھان این ایس اے کے تحت گرفتار

یہ بھی پڑھیں:

آزاد نگر تھانہ انچارج اندریش ترپاٹھی نے بتایا کہ زید پٹھان عرف جاوید کو قومی سلامتی قانون کے تحت گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا ہے۔ وہ سوشل میڈیا پر مختلف برادریوں میں نفرت پھیلانے اور قومی آہنگی کو درہم برہم کرنے والی مواد سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہیں۔ جب تسلیم چوڑی والا واقعہ پیش آیا تو ہجوم کو جمع کیا گیا تھا اور کھرگون میں رام نومی کے جلوس پر حملے کے بعد تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا تب بھی زید پٹھان نے پوسٹ کیا تھا۔ اس پر کھرگون اور اندور میں معاملے درج ہوئے تھے۔

ان معاملوں میں اعلیٰ عہدےداروں کی رپورٹ اندور کلکٹر کو بھیجی گئی تھی جس کے بعد زید کے خلاف قومی سلامتی قانون (این ایس اے)کے تحت کاروائی کرکے جیل بھیجا گیا ہے۔ واضح رہے کہ زید پٹھان اس وقت سرخیوں میں آئے تھے جب مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے این آر سی، سی اے اے اور این پی آر کے خلاف شاہین باغ کی طرز پر اندور میں بھی احتجاجی مظاہرے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔

Last Updated : Aug 17, 2022, 2:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.