ETV Bharat / state

Cyber Fraud in MP مدھیہ پردیش میں سائبر فراڈ کے معاملے میں چھ ملزمین گرفتار - مدھیہ پردیش میں سائبر فراڈ کا معاملہ

مدھیہ پردیش میں پولیس نے سائبر فراڈ کے معاملے میں چھ ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ یہ تمام ملزمان نرسنگھ پور ضلع کے گوٹیگاؤں تھانہ علاقہ کے رہنے والے ہیں۔ cyber fraud case in Madhya Pradesh

مدھیہ پردیش میں سائبر فراڈ کے معاملے میں چھ ملزمان گرفتار

author img

By

Published : May 20, 2023, 11:04 AM IST

نرسنگھ پور: مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور ضلع میں پولیس نے فراڈکے معاملے میں چھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ امیت کمار نے آج صحافیوں کو بتایا کہ گوٹیگاؤں تھانہ علاقہ کے رہنے والے چھ ملزمین میں آکاش راجپوت، شیوم راجپوت، اشونی پٹیل، انل پٹیل، امان نوریہ، اودھیش رانا راجپوت کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تمام ملزمان ملک کے مختلف ریاستوں میں لوگوں کو سائبر کے ذریعے سے دوسروں کے نام پر کھاتہ کھول کرفراڈ کیا کرتے تھے۔ اس نے بتایا کہ بیلہائی کے رہائشی شیوم کہار نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ اسے لون دلانے اور اپنا سول اسکور بہتر کرنے کا لالچ دے کر اس نے یونین بینک اور ایکسیس بینک میں اکاؤنٹ کھلواکر نمبر اور اے ٹی ایم کارڈ کا پاس ورڈ لے کر میرے اجازت کے بغیر ایکسیس بینک کے کھاتے سے لاکھوں روپیکی ادائیگی کملیش پٹیل اور ان کے ساتھیوں نے کی ہے۔

جانچ میں پایا گیاکہ تقریباً 35 بینک اکاؤنٹس کھول کران کھاتوں میں مدھیہ پردیش کے علاوہ اتر پردیش، گجرات، مہاراشٹر، تلنگانہ، مغربی بنگال، تمل ناڈو، راجستھان، پنجاب اور ہریانہ میں لوگوں کے ساتھ فراڈ کرکے کل چھ کروڑ کی غیر مجاز لین دین کی گئی ہے۔ ان اکاؤنٹس کو سائبر کے ذریعے فریج کرائے گئے جس میں دو لاکھ 82 ہزار روپے کی رقم فریج کرائی گئی ہے۔ رہے کہ جنوری 2023 میں اترپردیش کے شراوستی میں سائبر فراڈ کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ ضلع شراوستی کے بھنگا کوتوالی پولیس نے سائبر ٹھگی کرنے کے معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ لائن میں تعینات کانسٹیبل اختر عالم نے کوتوالی پولیس کو ایک شکایت درج کرائی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ کسی نامعلوم نے لنک اور موبائل سے تین ہزار روپے مانگے تھے۔ پھر واٹس ایپ کرایا اور آدھار و پین کارڈ کی فوٹو لے کر دھوکہ دھڑی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Six Arrested for Cyber Froud جامتاڑہ کے سائبر فراڈ نے پلک جھپکتے ہی بینک اکاونٹ سے لاکھوں روپے نکال لیے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.