ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو نے نریندر مودی کا موازنہ دلہن سے کیا۔
انہوں نے کہا کہ 'مودی اس دلہن کی طرح ہیں جو روٹیاں کم بیلتی ہے اور چوڑیاں زیادہ کھنکھناتی ہے تا کہ لوگوں کو معلوم ہو کہ وہ کام کر رہی ہے۔ یہی حال مودی کا ہے۔'
اس کے بعد سدھو نے صفائی پیش کی اور کہا کہ میں نے مودی کو جھوٹوں کا سردار، تفرقہ پھیلانے والوں کا سردار اور امبانی، اڈانی کا مینیجر کہا ہے۔